Time 14 ستمبر ، 2023
کھیل

کیربیئن لیگ میں صائم کی لگاتار تیسری ففٹی، ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے

صائم ایوب 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
صائم ایوب 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

سری لنکا میں جاری کیریبین  پریمیئر لیگ (سی پی ایل ) میں پاکستان کے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ نے مداحوں کے دلوں کو ایک بار پھر جیت لیا۔

گیانا ایمیزون واریئرز سے کھیلتے ہوئے صائم ایوب نے جمیکا تھلاواز کیخلاف نصف سینچری بنائی، 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر صائم ایوب مین آف دی میچ قرار پائے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی اننگ میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ یہ سی پی ایل میں صائم ایوب کی مسلسل تیسری ففٹی ہے۔

صائم ایوب نے اس سے قبل بارباڈوس رائیلز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف بھی ففٹیاں اسکور کی تھیں۔

صائم ایوب مسلسل3  ففٹیز کے بعد سی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں جب کہ 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 7 اننگز  میں 288 رنز  بنائے ہیں۔

مزید خبریں :