پاکستان
24 فروری ، 2012

ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم ختم، پولنگ کل صبح شروع ہوگی

ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم ختم، پولنگ کل صبح شروع ہوگی

کراچی… قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت گذشتہ رات ختم ہوگیا۔ تمام نشستوں پر پولنگ اب کل صبح آٹھ بجے شروع ہوگی۔ملتان،رحیم یار خان،وہاڑی اور قصور میں قومی اسمبلی کی چھ اور بدین،ٹنڈو محمدخان،اٹک اور میانوالی میں صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر کل 25 فروری کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے انتخابی حلقوں میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور پولنگ اسٹیشنز میں معلقہ سامان پہنچایا جارہا ہے۔انتخابی مہم کے دوران امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی جلسوں کے ذریعے مخالفین پر سیاسی برتری دکھاتے رہے ۔ گذشتہ رات انتخابی مہم کی مہلت ختم ہوگئی اور اب قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر 25 فروری کو پولنگ کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں :