Time 15 ستمبر ، 2023
کھیل

جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیزن ٹو کے آکشن میں 5 پاکستانی پلیئرز شامل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے فرنچائرز ٹورنامنٹ 'ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی' کے سیزن ٹو کے آکشن میں 5 پاکستانی پلیئرز کو شامل کرلیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے 14 ملکوں کے 122 کھلاڑی 27 ستمبر کو ہونے والے آکشن کیلئے رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس میں پاکستان کے نسیم شاہ، محمد نواز، شان مسعود ، اسامہ میر اور عثمان قادر شامل ہیں۔

نسیم شاہ، محمد نواز اور شان مسعود کی ریزروڈ پرائز 8 لاکھ 50 ہزار ساؤتھ افریقی رینڈ(جنوبی افریقی کرنسی) ہے۔

پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ایک کروڑ 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ اسامہ میر اور عثمان قادر سوا4 لاکھ رینڈ کی بیس پرائز کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئے ہیں، پاکستانی کرنسی میں کم از کم قیمت 66 لاکھ ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کر کٹر حماد اعظم  بطور امریکی پلیئر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے آکشن میں شامل ہونے کا این او سی نہیں دیا تھا۔ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی میں ٹیموں کی بھارتی اونر شپ کی وجہ سے پاکستانی پلیئرز کے معاہدے ہونا غیر یقینی ہیں۔

مزید خبریں :