Time 17 ستمبر ، 2023
پاکستان

پشاور میں سب سے زیادہ بجلی چوری کہاں پکڑی گئی؟ پولیس رپورٹ جاری

بجلی چوری کی سب سے زیادہ 63 ایف آئی آر کینٹ ڈویژن میں درج کی گئی ہے: ہولیس رپورٹ/ فائل فوٹو
بجلی چوری کی سب سے زیادہ 63 ایف آئی آر کینٹ ڈویژن میں درج کی گئی ہے: ہولیس رپورٹ/ فائل فوٹو

پشاور میں بجلی چوری کے خلاف پولیس کی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔

پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15 دنوں کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 262 ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث 54 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بجلی چوری سے متعلق 269 شکایات موصول ہوئیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث 332 افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوری کی سب سے زیادہ 63 ایف آئی آرز کینٹ ڈویژن میں درج کی گئیں، سٹی ڈویژن میں 35، فقیر آباد ڈویژن میں 21 جبکہ صدر  49، ورسک 45 اور  رورل ڈویژن میں 47 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

خیال رہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور اب تک سینکڑوں غیر قانونی کنیکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں :