پاکستان
09 جنوری ، 2013

اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صاد ق ابوظہبی سے گرفتار،ذرائع

اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صاد ق ابوظہبی سے گرفتار،ذرائع

اسلام آباد…اوگراکرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار اور سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ذارئع کے مطابق توقیر صادق کو ابوظہبی سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ توقیر صادق کی گرفتاری کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔ایف آئی اے ذرائعکے مطابق ملزم پر قومی خزانے کو 80 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،ان پر اسکے علاوہ کرپشن کے دیگر الزامات بھی ہیں۔ادھر ایف آئی ذرائع سے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملزم کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :