09 جنوری ، 2013
لاہور…دوسری قائد اعظم اوپن گولف چمپئن شپ کل سے لاہور جمخاہ کلب میں شروع ہو گی۔ایونٹ میں اڑھائی سو گولفرز حصہ لیں گے۔ لاہور جمخانہ کلب میں چارروزہ گولف چمپئن شپ کے منتظمین نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پروفیشنلز، سینئرز پروفیشنلز ، امیچرز ، سینئرز، ویٹرنز ، لیڈیز اور گرلز کٹگریز میں مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں نامورپروفیشنل اور امیچرز گولفرز حصہ لیں گے۔ پروفیشنلز کے لیئے تیرہ لاکھ بیس ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔