کھیل
09 جنوری ، 2013

پاکستان سپر لیگ کرکٹ کی تقریب رونمائی کل ہو گی

 پاکستان سپر لیگ کرکٹ کی تقریب رونمائی کل ہو گی

لاہور…پاکستان میں کوئی غیر ملکی ٹیم آئے یا نہ آئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی ٹی ٹونٹی لیگز کی طرز پر پاکستان سپر لیگ کرانے کا عزم کر لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی تقریب رونمائی کل ہو گی۔ آئی پی ایل ،بی پی ایل اورایس پی ایل کے بعد،اب باری ہے پی ایس ایل کی،یعنی پاکستان سپرلیگ،اس میلے میں خوب ایکشن ہوگا،اورکرکٹ کے سارے رنگ ہوں گے،کیونکہ ایک نہیں کئی اسٹارزاپنے جوہردکھائیں گے،ہوسکتا ہے اس لیگ کے بہانے غیرملکی کھلاڑیوں کی بھی آمد ہوجائے۔ایس پی ایل کے لوگو کی رونمائی کل ہوگی ،پاکستان کی پہلی لیگ کانام بھی دوسری لیگز سے مختلف ہے،فارمیٹ بھی نیا ہوگا،،یقیناًمقابلے بھی کچھ ہٹ کرہی ہوں گے۔پی سی بی کی پلاننگ ہے کہ یہ میلہ چوبیس مارچ سے چودہ اپریل تک سجایاجائے۔

مزید خبریں :