09 جنوری ، 2013
لاہور…پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے بائیں ہاتھ کا ایم آر آئی ا سکین ہو گیا ہے جس کی رپورٹ کل تک مل جائے گی ۔بھارت کے خلاف دہلی میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں محمد حفیظ کا بالنگ کے دوران شاٹ روکتے ہو ئے بایاں ہاتھ زخمی ہو گیا تھا جس کے بعدانہوں نے پین کلر کھا کر بیٹنگ کی۔وطن واپسی پر محمد حفیظ نے ایم آر آئی سکین کرا یا ہے۔محمد حفیظ ان دنوں جم میں مختلف ورزشوں اور رننگ میں مصروف ہیں۔ ایم آر آئی رپورٹ کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے کے ساتھ محمد حفیظ بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔