کھیل
09 جنوری ، 2013

پاکستان پریمئیر فٹبال لیگ میں زرعی ترقیاتی بینک کو اپ سیٹ شکست

پاکستان پریمئیر فٹبال لیگ میں زرعی ترقیاتی بینک کو اپ سیٹ شکست

کراچی…9 ویں پاکستان پریمئیر فٹبال لیگ میں مسلم فٹبال کلب نے زرعی ترقیاتی بینک کی مظبوط ٹیم کو اپ سیٹ شکست دے دی۔کے آر ایل نے حبیب بینک کو شکست دے دی۔گورنمنٹ ہائی اسکول گراؤنڈ چمن میں ہونے والے اس مقابلے میں زرعی ترقیاتی بینک کے فارورڈ ز کی عمدہ ح حملوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ کا فیصلہ کن گول مسلم فٹبال کلب کے محمد حنیف نے 70 ویں منٹ میں کیا۔کراچی کے پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میں کے آر ایل نے حبیب بینک کو 1۔2 سے ہرا دیا۔جبکہ بلوچ فٹبال کلب اور پی ایم سی ایتھلیٹ کلب کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

مزید خبریں :