24 فروری ، 2012
لاہور… ریل مزدور اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں ریل کا پہیہ جام کر دیا۔اتحاد کے مرکزی رہنما عنائت علی کے مطابق ملک بھر کے تمام انجن شیڈوں میں ملازمین کی ہڑتال کی جارہی ہے اور آج ملک بھر میں کسی انجن شیڈسے انجن نہیں نکلے گا۔ ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل سمیت ڈیزل ٹرینیں انجن کے بغیر کھڑی ہیں۔