09 جنوری ، 2013
لاہور…پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے آئی او سی کو ایڈہاک لگانے کی خبر دیدی، پی او اے نے خط میں پی ایس بی کے اجلاس کی تمام کارروائی لکھ ڈالی۔سرکاری مداخلت ،نیشنل گیمز کوماننے سے انکار اورمعطلی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا شدیدردعمل ،پی اواے نے آئی اوسی سے اسپورٹس بورڈ کی لگادی ،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے پاکستان کی رکنیت معطل ہونے کے خدشات بڑھ گئے،کیونکہ آئی اوسی کاقانون یہی کہتاہے کہ کوئی حکومت اولمپک کمیٹی کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ذرائع کاکہناہیکہ پی اواے نے خط میں اسپورٹس بورڈ کی طرف سے ایڈہاک لگنے اورنیشنل گیمز کونہ ماننے کے علاوہ کئی شکایات کاذکرکیاہے،ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ اگر قوانین کے تحت کوئی کارروائی ہوسکتی ہے،تو ضرور کی جائے۔