09 جنوری ، 2013
واشنگٹن …امریکا نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے واقعے پرتشویش ظاہر کی ہے،اور کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں،پاکستان اوربھارت کولائن آف کنٹرول پرکشیدگی کم کرنے کیلیے کہاہے،اور ہم چاہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول واقعے پرپاک بھارت حکومتیں بات چیت کریں اور تناؤ میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔