02 اپریل ، 2025
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا۔
ملک کے معروف گلوکاروں ابرار الحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم نے آواز کا جادو جگایا ہے۔
پی ایس ایل کے آفیشل ترانے ایکس دیکھو کو علی ظفر نے لکھا اور کمپوز بھی کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا اور 4 شہروں میں میچز کھیلے جائیں گے۔