10 جنوری ، 2013
کراچی…سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودوسیم خواجہ ڈی ایس پی کے عہدے پربرقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق وسیم خواجہ کوایکسائزسے ڈیپوٹیشن پرپولیس میں تعینات کیاگیاہے، جبکہ وہ ایکسائزمیں بطورانسپکٹرکام کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اہم شخصیت کے رشتے دارکے کہنے پروسیم خواجہ کوڈی ایس پی درخشاں لگایاگیا ہے، جبکہ درخشاں کراچی کاسب سے بااثراورپْرکشش سب ڈویژن ہے۔ اس سے قبل آئی جی نے7جنوری کوکراچی بد امنی کیس میں سپریم کورٹ میں بیان دیاتھا کہ ڈی ایس پی کومعطل کردیاگیا ہے۔ ڈی ایس پی کے آپریٹر نے جیو نیوز کو بتایا کہ 9جنوری کی شام7بجے تک ڈی ایس پی اپنے دفترمیں موجودتھے، جبکہ ان کی معطلی کانوٹی فکیشن نہیں آیا۔