10 جنوری ، 2013
کراچی…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج شام 5 بجے عزیزآباد میں ایم کیوایم کے عہدیداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں سیاسی ڈرون دھماکے کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج شام 5 بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات ، ونگز کے ذمہ داران، تمام سیکٹروں اور یونٹوں کے ارکان سے اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین اپنے اعلان کے مطابق سیاسی ڈرون دھماکے کے بارے میں تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔