پاکستان
24 فروری ، 2012

بچی اغواء کیس، لگتا ہے ریاست سوئی ہوئی ہے، چیف جسٹس

بچی اغواء کیس، لگتا ہے ریاست سوئی ہوئی ہے، چیف جسٹس

لاہور… سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بچی کے اغواکے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے محکمہ پراسکیوشن کی کارکردگی پر ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پراسکیوشن کامحکمہ کرپشن سے بھراپڑاہے، محکمہ پراربوں روپے خرچ ہورہے ہیں لیکن کارکردگی صفرہے۔ سماعت کے دوران ایک سال قبل اغواہونیوالی رابعہ کی عدم بازیابی پرپولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ ایک سال سے جوان بچی بازیاب نہیں ہوئی اورپولیس مزے کررہی ہے، ایسے کیسوں میں ریاست کوملزموں کی منسوخی ضمانت کیلئے آنا چاہئے لیکن لگتاہے کہ ریاست سوئی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ ریاست لڑکیوں کے اغوا کے ملزموں کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتی۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آئی جی پولیس پنجاب کو حکم دیا کہ پاکپتن کی رابعہ کوبازیاب کرکے یکم مارج کوعدالت میں پیش کرے۔واضح رہے کہ رابعہ کے گھروالوں نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھاہے۔

مزید خبریں :