پاکستان
10 جنوری ، 2013

صدر زرداری سے ملاقات کے اچھے نتائج آئیں گے، چوہدری شجاعت

صدر زرداری سے ملاقات کے اچھے نتائج آئیں گے، چوہدری شجاعت

کراچی … صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے اچھے نتائج آئیں گے، نگراں وزیراعظم کے بارے میں بات ہوئی تو مشورہ دوں گا۔ کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری صدر آصف زرداری سے ملاقات ہونی ہے ،امید ہے ملاقات کے اچھے نتائج آئیں گے، صدر جو مشورہ مانگیں گے وہ دیں گے، اگر نگراں وزیراعظم کے نام کے بارے میں بات ہوئی توصلاح مشورے سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر قادری کا لانگ مارچ حکومت اور نواز شریف کے خلاف نہیں، ظلم کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے گا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ انتخابات ضرور اور وقت پر ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :