10 جنوری ، 2013
اسلام آباد … جیو نیوز کے اینکر پرسن اور معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میڈیا کمیشن کا اعلان 15 جنوری کو کرے گی، جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد اور جاوید جبار کے نام کمیشن کیلئے تجویز کئے گئے ہیں۔ میڈیا کمیشن کیس سے متعلق سماعت کے بعد اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت اطلاعات کے منجمد فنڈز بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی، میڈیا کے ضابطہ اخلاق اور سیکرٹ فنڈز کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن سے قبل ایک متفقہ ضابطہ اخلاق مل جائے گا، ماضی میں کرپشن کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں، ہم خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میڈیا کمیشن کا اعلان 15 جنوری کو کرے گی، کمیشن کیلئے جسٹس(ر)ناصر اسلم زاہد اور جاوید جبار کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔