10 جنوری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹرپرویزرشیدنے کہا ہے کہ الطاف حسین نے اپنی تقریرمیں حقائق مسخ کرکے بیان کیے،قائداعظم کے بارے میں انکی گفتگوسے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی،انھوں نے کہا کہ قائداعظم تعلیم کیلیے برطانیہ گئے تھے اسوقت پاکستان وجودمیں نہیں آیاتھا،یہ کہنا کہ قائداعظم نے برطانوی شہریت اختیارکی تھی انتہائی مضحکہ خیزہے۔