کھیل
Time 02 اکتوبر ، 2023

عالیہ رشید پی سی بی کی پہلی خاتون ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر

عالیہ رشید پچھلے 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طورپرکام کررہی ہیں— فوٹو:فائل
عالیہ رشید پچھلے 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طورپرکام کررہی ہیں— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کردیا۔

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طورپرکام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹرہیں۔ عالیہ رشید پچھلے 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طورپرکام کررہی ہیں اور گزشتہ 8 سال سے جیونیوزپرکرکٹ اینالسٹ کے طورپرکام کررہی ہیں۔

مزید خبریں :