11 جنوری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے بدترین واقعے پر جس میں لگ بھگ ایک سو شہر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے کے خلاف جمعہ کی شام شدیدسرد موسم کے باوجود کوئٹہ یکجہتی کونسلکے تحت گزشتہ5گھنٹوں سے دھرناجاری ہے۔جیوز نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھر نے میں بچے،خواتین اورعمررسیدہ افرادبھی شامل ہیں۔دھرنے کے شرکاء نے اس موقع پر 86شہداکی میتیں رکھ کراحتجاج کررہے ہیں۔کوئٹہ یک جہتی کونسل نے اس موقع پر کہا کہ کوئٹہ کوفوج کے حوالے کر نے تک ہمارا دھرناجاری رہیگا۔