11 جنوری ، 2013
کراچی …چیئرمین نادرا طارق ملک نے کراچی میں شناختی کا رڈ کے اجراء اوررجسٹریشن خدمات کا جائزہ لینے کیلئے نادرا مراکز کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام کی شکایات سن کر موقع پر ہدایات جاری کیں۔ چیئرمین نادرا نے خصوصی طور پر ان مراکز کا بھی دورہ کیا جہاں امن و امان کی حالت نہایت مخدوش ہے۔ انہوں نے ان مراکز پر عملے کی حوصلہ افزائی کی جو خراب صورت حال کے باوجود عوام کوسہولت فراہم کر رہیہیں۔ چیئرمین نادرا نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی کہ کسی مرکز پر رش کی صورت میں وہ دوسرے قریبی مرکز سے جاکر بھی خدمات حاصل کرسکتے ہیں، کراچی میں نادرا کے 48 سینٹرز ہیں۔ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین کی کارکردگی عوام کی آراء اور میڈیا رپورٹس کی روشنی میں جانچی جائے گی۔