Time 09 اکتوبر ، 2023
پاکستان

حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ہے: سراج الحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے چہروں سے خوشی چھین لی ہے، حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت پیٹرول، بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف پیدل مارچ کے بعد احتجاجی دھرنے سے اپنے خطاب میں آئندہ ہفتے یکجہتی فلسطین احتجاجی تحریک ازسر نو چلانے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہے۔

گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج فلسطین میں ہونے والی لڑائی دو ریاستوں کی نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے، اسرائیل مستقل جارحیت کرتا رہا جسے کوئی روکنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے پاکستان میں لوگوں پر بجلی کے بل گرائے جاتے ہیں وہ مہنگائی کی آگ میں جلتے ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کی ترجمانی کرنے کو تیار نہیں، صرف اقتدار کی جدوجہد میں ہیں۔

مزید خبریں :