11 جنوری ، 2013
اسلام آباد… فیڈرل بورڈآف ریونیو نے آئندہ عام انتخابات کے لیے برطانیہ سے منگوائے جانے والے 41 ہزار بیلٹ باکسز کو ٹیکس سے مستثنٰی قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی نے 41 ہزار بیلٹ باکسز فراہم کرنے کا اعلان کررکھاہے،الیکشن کمیشن کی درخواست پر ایف بی آر نے ان بیلٹ باکسز کو ٹیکس سے مستثنی قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے لیے 5 لاکھ 32 ہزار بیلٹ باکسز درکار ہیں جبکہ ساڑھے چار لاکھ بیلٹ باکسز موجود ہیں اور 82 ہزار بیلٹ باکسز کی کمی کا سامنا تھا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ سے بھیجے جانے والے 41 ہزار نئے بیلٹ باکسز ایک ماہ میں الیکشن کمیشن کو مل جائیں گے۔