Time 09 اکتوبر ، 2023
پاکستان

نجی ائیرلائن سے عمرے پر جانیوالے زائرین کراچی ائیرپورٹ پر بے یارو مددگار

دوپہر ایک بجکر 42 منٹ پر اڑان بھرنے والی پرواز کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر 3 بجکر 42 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا تھا/ اسکرین گریب
دوپہر ایک بجکر 42 منٹ پر اڑان بھرنے والی پرواز کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر 3 بجکر 42 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا تھا/ اسکرین گریب 

اسلام آباد سے نجی ائیر لائن کے ذریعے روانہ ہونے والے 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی میں خوار ہو کر رہ گئے۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن سرین ائیر کی پرواز ای آر 1801 نے گزشتہ دوپہر اسلام آباد سے جدہ کیلئے ٹیک آف کیا تھا، دوپہر ایک بجکر 42 منٹ پر اڑان بھرنے والی پرواز کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر 3 بجکر 42 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا تھا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 330 طیارے میں آکسیجن ختم اور ہوا کا دباؤ کم ہونے کی شکایت ملی، دوران پرواز طیارے میں جھٹکے لگنے سے چیخ و پکار مچ گئی اور  عمرہ زائرین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ 

عمرہ زائرین گزشتہ 22 گھنٹے سے کراچی ائیر پورٹ پر بے یار و مددگار ہیں، مسافروں کے مطابق عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا اور نہ ہی جدہ پہنچانے کا کوئی انتظام ہے۔ 

مسافروں کے مطابق پانی اور دیگر اشیاء وہ خود خرید کر پینے پر مجبور ہیں جب کہ بیشتر عمرہ زائرین کو احرام میں ہونے کی وجہ سے دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔

مزید خبریں :