پاکستان
11 جنوری ، 2013

سینئرز پر تشدد کرنے کا مقدمہ، ینگ ڈاکٹرز کی درخواست ضمانت خارج

سینئرز پر تشدد کرنے کا مقدمہ، ینگ ڈاکٹرز کی درخواست ضمانت خارج

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں سول جج کی عدالت نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس اور سینئرز پر تشدد کرنے کے مقدمے میں ینگ ڈاکٹرز کی ضمانت درخواست خارج کردی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق گرفتار ینگ ڈاکٹرز نے اپنے اوپر قائم چار مقدمات میں درخواست ضمانت گزشتہ روز سول جج کی عدالت میں جمع کرائی تھی۔ عدالت نے صحافیوں کو زخمی کرنے، اسپتال میں توڑ پھوڑ اور نیورو سرجن کو دھمکی دینے کے مقدمات میں ینگ ڈاکٹرز کی درخواست منظور کرلی تاہم ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس اور سینئرزپر تشدد کرنے کے مقدمے میں ینگ ڈاکٹرز کی ضمانت درخواست کو خارج کردیا ۔

مزید خبریں :