پاکستان
11 جنوری ، 2013

افغانستان سے مکمل امریکی انخلاء خوش آئند ہے، طالبان

افغانستان سے مکمل امریکی انخلاء خوش آئند ہے، طالبان

قندھار…طالبان نے افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق واشنگٹن کی تجویز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکی فوجیوں کے انخلا کا بیان افغان صدر حامد کرزئی کے امریکا دورے میں سامنے آیا ہے۔آج افغان صدر حامد کرزئی اور امریکی صدر اوباما کے درمیان مذاکرات میں فیصلہ ہو گا کہ کتنے امریکی فوجی افغانستان میں قیام کریں گے، ا س سے قبل امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز کہہ چکے ہیں کہ تمام فوجیوں کا انخلاء خارج ازامکان نہیں ہے۔ طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر آج لکھا ہے کہ وہ اس ’بے مقصد جنگ‘ کے خاتمے کے حامیوں کو سراہتے ہیں۔

مزید خبریں :