پاکستان
11 جنوری ، 2013

اجمل پہاڑی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

اجمل پہاڑی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

کراچی …سندھ ہائیکورٹ نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم اجمل پہاڑی کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف دائر آئینی درخواست پر حکومت سندھ سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کودرخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ملزم اجمل پہاڑی گیارہ کیسز میں عدالتوں سے بری ہوچکاہے جبکہ چار مقدمات میں ضمانت حاصل کرچکاہے،تمام کیسز میں ضمانت ملنے اور بری ہونے کے بعد ایم پی او کے تحت نظر بندی بلاجواز ہے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ،سیکریٹری داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ ،آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :