پاکستان
Time 10 اکتوبر ، 2023

9 مئی واقعات ذہن سازی کا نتیجہ تھے، پی ٹی آئی میانوالی کے صدر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

چیئر مین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے گمراہ کیا گیا: سلیم گل— فوٹو: اسکرین گریب
چیئر مین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے گمراہ کیا گیا: سلیم گل— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع میانوالی کے صدر سلیم گل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سلیم گل نے 5 ماہ کی روپوشی کے بعد پریس کانفرنس کی اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات ذہن سازی کا نتیجہ تھے، ایسے واقعات کا خمیازہ پارٹی کو بھگتنا پڑا ، ایک مضبوط پارٹی بالکل تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے گمراہ کیا گیا۔

سلیم گل کا کہنا تھاکہ  9 مئی کے واقعات کی مذمت اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید خبریں :