12 اکتوبر ، 2023
اسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کیے جانے والے پلان میں 2 ایل این جی پاورپلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ حویلی بہادرشاہ اور بلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی کمنٹمنٹ تھی لیکن نگران حکومت کے دوران ان پاورپلانٹ کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے پاورپلانٹس سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کامطالبہ کیا ہے اور پاورپلانٹس کی نجکاری نہ ہونے پرآئی ایم ایف اقتصادی جائزے میں سخت مطالبات کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی تجویز تھی کہ پاورپلانٹس کی نجکاری سے زرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے تاہم ان دونوں دونوں پاورپلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔