12 جنوری ، 2013
اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے مختصر فیصلے کو معطل کرنے کیلئے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ندیم احمد ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر متعلقہ حکام کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججزکی تقرری کے نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی جسے سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں شامل کرتے ہوئے پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے۔ توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہونے اور بینچ کی تشکیل کے بعد اٹارنی جنرل نے مختصر فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔