پاکستان
12 جنوری ، 2013

لانگ مارچ: خیبرپختونخواہ سے ایف سی کی 100 پلاٹون اسلام آباد روانہ

لانگ مارچ: خیبرپختونخواہ سے ایف سی کی 100 پلاٹون اسلام آباد روانہ

پشاور … ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے دوران امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے طلب کی گئی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی 100 پلاٹونز اسلام آباد روانہ کردی گئی ہیں۔ ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ایف سی دفاتر میں ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کیلئے وفاقی حکومت کے طلب کئے گئے ایف سی اہل کاروں کو اسلام آباد بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف یونٹس سے طلب کئے گئے 4000 جوانوں پر مشتمل ایف سی اہلکاروں کے دستے دارالحکومت کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں، جو آج شام 5 بجے تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ کے دوران امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر 4 ہزار ایف سی اہل کاروں کو طلب کررکھا ہے۔

مزید خبریں :