پاکستان
12 جنوری ، 2013

پاکستان تحریک انصاف کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت

لاہور … پاکستان تحریک انصاف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ان کی دعا ہے کہ اللہ شہداء کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ عمران خان کاکہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دونوں طرف سے برداشت کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے بھارتی میڈیا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔ جبکہ پاکستان کا میڈیا اپنا کردار انتہائی ذمہ داری سے ادا کررہا ہے۔

مزید خبریں :