پاکستان
12 جنوری ، 2013

سرحدوں پر کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک بحریہ

سرحدوں پر کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک بحریہ

کراچی … پاک سعودی عرب مشترکہ بحری مشقوں میں کمانڈر پاکستانی فلیٹ وائس ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سرحدوں پر کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا موٴثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اورماڑا میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ دسویں بحری مشقوں کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بحری تیاریوں پر کوئی تشویش نہیں، پاکستان اپنے دفاع کی پوری استطاعت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سانحہ مہران بیس میں 2 پی تھری سی اورین طیاروں کا نقصان ہوا تھا۔

مزید خبریں :