19 اکتوبر ، 2023
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 10 اکاؤنٹ منجمد کر دیے۔
ایف بی آر کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیلز ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو سیلز ٹیکس کے سیکشن 48 ون بی کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس رولز 71 ٹو بی کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اکاؤنٹ منجمدکیے جا رہے ہیں۔