20 اکتوبر ، 2023
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئربننے پر امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔
چیئرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں بھی امیدوار کو چھ ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب براہ راست میئر منتخب ہوتے تھے اور اب وہ ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔