28 اکتوبر ، 2023
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قبائلی تصادم کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی کشیدگی برقرار ہے، آج بھی فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں ایک فریق کے پانچ جبکہ دوسرے فریق کے دو افراد شامل ہیں، گزشتہ چار روز کے دوران جھڑپوں میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، چار مئی کو اسکول میں فائرنگ سے 8 افراد کے قتل کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔