15 جنوری ، 2013
کراچی…ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی۔100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 100 پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔آج ٹریڈنگ کے دوراں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک وقت پر 114 پوائنٹس کے قریب گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 16 ہزار 523 پوائنٹس کی سطح پر رکارڈ کیا گیا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی میدان میں آئے روز کی ہلچل کے باعث سرمایاکاروں کا رحجان شیئرز کی فروخت میں بڑھ گیا ہے۔انتخابی سال ہونے کے باعث سرمایاکار شیئرز کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔