پاکستان
Time 14 نومبر ، 2023

کرتارپور راہداری نے 76 برس سے بچھڑے دو اور خاندانوں کو ملادیا

کرتارپور راہداری نے 76برسوں سے بچھڑے خاندانوں کو ملادیا۔

قیام پاکستان کے وقت جالندھر میں رہائش پذیر شیلارانی اپنے بھائیوں سے بچھڑ کر سیالکوٹ آگئی تھی۔  آج شیلارانی کی بیٹی کرن نارائن سے ملنے اس کے ماموں زاد بھائی جسوندر سنگھ کا خاندان بٹالہ بھارت سے کرتارپور پہنچا اور ملاقات کی۔

راہداری کی تعمیر پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرن نارائن نے کہا کہ شدید خواہش تھی کہ اپنے ننھیال سے ملوں۔

دونوں خاندانوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے پاکستانی عوام کی محبت کو خوب سراہا۔

مزید خبریں :