17 مئی ، 2024
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
وفد نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں مشروبات کے 25 کارخانے 1 لاکھ 30 ہزار لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہیں۔
وفد نے وزیر اعظم کو ملک میں ری سائیکلنگ کے سب سے بڑے نظام سے بھی آگاہ کیا، وفد کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا کہ کمپنیاں ٹیکس کی مد میں ہر سال خطیر رقم ادا کرتی ہیں۔
وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کےلیے حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو بین الاقوامی کمپنیوں کی تجاویز پر مشاورت اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مسائل کا حل جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔