15 جنوری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 48سے72گھنٹوں کے دوران نادیدہ قوتیں سا منے آجائیں گی،پارلیمنٹ کے اندراورباہر سیاسی اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت ہونی چاہیے،پاکستان میں نگراں سیٹ اپ آناچاہیے،مسلم لیگ(ن)کاآج کوئی باقاعدہ اجلاس نہیں تھا،جولوگ لاہورمیں تھے انھوں نے نوازشریف سے ملاقات کی،ایک گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کاآیندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلیے نوازشریف نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے ،شیخ الاسلام ریفامرنہیں پرفارمرہیں،وہ کسی کے اشار ے پرکام کررہے ہیں،طاہرالقادری نے جواندازاپنایاہے،وہ آئین سے بغاوت کے مرتکب ہورہے ہیں،آصف زرداری سے ہم سمیت پوری قوم تنگ ہے،اسلیے صبر سے بیٹھے ہیں کہ تبدیلی بلٹ سے نہیں بیلٹ سے آنی ہے،سپریم کورٹ کاجوفیصلہ آیا ہے وہ حکومت کااپناکیادھرابھی ہے،مسلم لیگ(ن)کاموقف کل اجلاس کے بعدبتایاجائیگا۔