Time 16 اپریل ، 2025
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صوبے میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد  رکھ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نےکہاکہ ہر سال اسموگ سے بیماریاں جنم لیتی ہیں، اسکول بند کرنا پڑتے ہیں، آلودگی سے بچاؤ کی تدبیر کرنا ان کا خواب تھا، مریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم فورس جدید ٹریننگ سے آراستہ ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ سابقہ حکومت نے کام کیا ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی، نواز شریف  اور  شہباز شریف کی کوششوں سے مہنگائی کم ہوتی جا رہی ہے، بجلی کی قیمتیں بڑھتی سنی تھیں، کم ہوتی نہیں دیکھی تھیں، آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی کم ہوگئی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےکہاکہ پنجاب میں عوامی فلاح اور  زندگیاں بچانے کے لیے متعدد پروگرام جاری ہیں، ماحولیاتی تحفظ فورس کو جدید بنیادوں پر استوار کیا گیا ہے۔

مریم نواز نےانوائرمنٹل اپروول منیجمنٹ سسٹم سمیت گاڑیوں کے لیے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم بھی لانچ کیا اور ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد ایک گاڑی کو پہلا ای ٹی ایس اسٹیکر بھی لگایا۔

مزید خبریں :