15 جنوری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ میں معطل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں گورنرراج کیخلاف قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق گورنرراج کیخلاف مشترکہ قراردادرکن اسمبلی میرشاہنوازمری نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں گورنرراج ختم کیاجائے،بلوچستان میں گورنرراج کے نفاذکانوٹی فکیشن واپس لیاجائے،گورنرراج کانفاذغیرجمہوری اورآئینی حقوق کی پامالی ہے،گورنرراج کانفاذشب خون مارنے کے مترادف ہے۔