پاکستان
16 جنوری ، 2013

طاہرالقادری کے مارچ سے متعلق غیرجانبدارہیں،امریکا

 طاہرالقادری کے مارچ سے متعلق غیرجانبدارہیں،امریکا

واشنگٹن …امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مارچ سے متعلق ہم غیرجانبدارہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کی شب جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،معاملہ پاکستان کے آئین کیمطابق شفاف طریقے سے حل ہوناچاہیے،ہم جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت کوعوام کے پرامن احتجاج کے حق کی حفاظت کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :