پاکستان
16 جنوری ، 2013

نوازشریف کی اپوزیشن رہنماوٴں کو رائیونڈمیں اجلاس کی دعوت

 نوازشریف کی اپوزیشن رہنماوٴں کو رائیونڈمیں اجلاس کی دعوت

لاہور…صدرمسلم لیگ(ن) میاں محمد نوازشریف نے اپوزیشن رہنماوٴں کوآج رائیونڈمیں اجلاس کی دعوت دیدی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت اورغورکیاجائیگا۔ نوازشریف نے پیرپگاراکو بھی ٹیلیفون کیا اور موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کی۔ انہوں نے پیرپگاراکواپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، منورحسن، پروفیسرساجدمیر، میرحاصل بزنجو، طلال بگٹی، محمودخان اچکزئی، آفتاب شیرپاوٴ، سلیم سیف اللہ، حامدناصرچٹھہ اورساجدترین شرکت کریں گے۔


مزید خبریں :