Time 20 نومبر ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ: افغان شہریوں کی وطن واپسی کیخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کے لیے درخواست دائرکی ہے/ فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کے لیے درخواست دائرکی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کے لیے درخواست دائرکی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس یحیٰی آفریدی نے ان چیمبر اپیل پرسماعت کی جس میں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کردیے۔

عدالت نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ کہ حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد اب غیر قانونی تارکین وطن کو کیمپس میں منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :