پاکستان
16 جنوری ، 2013

طاہرالقادری نے عمران خان کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی

طاہرالقادری نے عمران خان کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی

اسلام آباد…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیٹس کو کے خلاف ہیں اور وہ کرپٹ لوگوں میں شامل نہیں، وہ بھی ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں، میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور لانگ میں شریک ہوکر اسے قوت دیں، عمران خان اور میرا مطالبہ ایک جیسا ہے تو دوری کس بات کی، عمران خان میرے ساتھ کھڑے ہوجائیں تاکہ مل کر گرتی ہوئی دیواروں کو دھکا دیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہ وہ دیگر جماعتوں سے بھی کہتے ہیں ہمارے ساتھ آئیں اور تبدیل کے عمل میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانگ مارچ کے ذریعے آئے گی، فوج اور عدلیہ نے5 سال آپ کے کام میں مداخلت نہیں کی، آپ کو 5 سال ملے، آپ عوام کو کچھ نہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ قانون توڑنے والے قانون سازی کریں۔

مزید خبریں :