آصف زرداری اسلام آباد سے دبئی روانہ، اہلخانہ سے ملاقات کرینگے

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد قرار دی ہیں— فوٹو:فائل
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد قرار دی ہیں— فوٹو:فائل

سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ جو پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں ان کے پاس ہے، بلاول کو جو ٹکٹ جاری ہوگا اس پر بھی دستخط آصف زرداری کے ہوں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی زیر تربیت ہے، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ بابا کو کچھ نہیں پتا، آصف زرداری کے اس انٹرویو کے کچھ گھنٹے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر دی۔

نئی تصویر میں محترمہ بینظیر بھٹو کو بلاول کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جیسے بلاول کہنا چاہ رہے ہوں کہ میرے پاس ماں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی بھی روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر دبئی میں اہلخانہ سے ملاقات کرینگے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد قرار دی ہیں۔

مزید خبریں :