پاکستان
Time 28 نومبر ، 2023

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کی تمام حکومتی کوششیں ناکام ، لاہور آج پھر دوسرے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے—فوٹو: فائل
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے—فوٹو: فائل

پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کی تمام حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

 دنیا کے آلودہ ترین شہریوں میں آج لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور کا  ائیر کوالٹی انڈیکس 280 ریکارڈ کیا گیا جب کہ کراچی کا 230 تھا۔

دوسری جانب سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 3 اور ایم 11 پر شدید دھند ہے اورحدنگاہ خراب ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔