ویڈیو: 500 کے نوٹوں سے سجا دُلہا کا 20 لاکھ روپے کا ہار دیکھنے والے بھی حیران

اس ہار کی خاص بات جہاں 20 لاکھ روپے مالیت تھی وہیں اس ہار کی لمبائی بھی دیکھنے والی تھی/ اسکرین گریب
اس ہار کی خاص بات جہاں 20 لاکھ روپے مالیت تھی وہیں اس ہار کی لمبائی بھی دیکھنے والی تھی/ اسکرین گریب

شادی پر دُلہا کو نوٹوں کے ہار ڈالنا ایک عام سی روایت ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دُلہا کے ہار کو دیکھنے والے حیران ہوگئے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ شادی کی تقریب بھارت میں ہوئی جس میں دُلہے کے گھر والوں نے 500 روپے کے نوٹوں کا ہار ڈالا جس میں 20 لاکھ روپے کے نوٹ لگے تھے۔

اس ہار کی خاص بات جہاں 20 لاکھ روپے مالیت تھی وہیں اس ہار کی لمبائی بھی دیکھنے والی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُلہے کے ہار کی لمبائی اتنی ہے کہ وہ گھر کی چھت پر کھڑا ہے اور اس کا ہار زمین پر لٹک رہا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :